زبان عربى * اللغة العربية * عربى زبان
ARABISCH * L'ARABE * ARABIC * ARAPÇA
BAHASA ARAB * EL ÁRABE * АРАБСКИЙ

معاصر عربی

العربية المعاصرة

MODERN STANDARD ARABIC

اہم لہجات کے ساتھ

Learn Arabic - New ways to proficiency in Arabic


CONTENT

(EXAMPLE (PDF

  • ۲۴ اسباق
Table of content
  • ۳ بھر پور دہرائیاں
page 315
  • سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی مہارتیں
page 124 page 200 page 348 page 551
  • اہم لہجات کو سمجھ نے کی صلاحیت
page 81 and 82 page 136 page 174
  • ثقافتی پس نظر اور تاریخی حقائق
page 214 page 370 page 382
  • مختلف مکالماتی مواقع
page 133 page 225 page 454
  • حقیقیاً استعمال ہونے والی گرائمر
page 115 page 387
  • کثرت سے مستعمل ذخیرۂ الفاظ
page 647
  • ہر سبق کے بعد تحریری امتحان
page 312 to 314 page 631 and 632

  • قواعد اور ذخیرۂ الفاظ کا انتخاب روزمرّہ استعمال اور کمیونیکیشن کی ضروریات کی بنیاد پر کیا گیا ہے - اسباق کے نصوص مختلف شعبوں سے لئے گئے ہیں مثلاً تاریخ، معاشرت،مذھب،سیاست،کھیل،سائنس اور ثقافت۔
  • یہ کورس غیر ضروری اور نایاب چیزیں پڑھانے کی بجا ئے کمیونیکیشن کی اساسیات سکھانے پر زور دیتا ہے۔
  • پوری کتاب میں عربی کی عمومی لسانیاتی اصطلاحات کو اس غرض سے استعمال کیا گیا ہے تاکہ طلبہ دیگر کورسز سے استفادہ کر سکیں اور دنیا ئے عرب میں مزید کورسز میں داخلے کے اہل بن سکیں۔
  • کتاب طلبہ میں یہ صلاحیت پیدا کرے گی کہ وہ زبان کے استعمال کے بےشمار مواقع پر بھر پور مہارت کا اظہار کرسکیں- مزید برآں ثقافتی،مذہبی اورتاریخی معلومات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ زبان کی ثقافت سے بھی آگہی پیدا ہو۔
  • کثرت سے استعمال ہونے والی تحریری اور مکالماتی تراکیب پر خصوصی توجّہ دی گئی ہے جیسے مبارکباد دینے، نیک خواہشات کا اظہار کرنے،تقریر کرنے،تعارف کروانے،جذبات کا اظہار کرنے، ضرب الامثال، محاورات اورمعذرت کرنے کیلئے مروّج تراکیب وعبارتیں وغیرہ-
  • چونکہ معیاری عربی بول چال کی زبان نہیں رہی ، کہ عرب اپنےاپنے لہجات سے متاثرہ زبان بولتے ہیں، اس لئے طلبہ کیلئے لازمی ہے کہ وہ لہجات میں کی جانے والی گفتگوسمجھ نے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہوں-اس ضرورت کے پیشِ نظر کتاب میں لہجات کو سمونے کا نیا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ چوتھے سبق سے تمام مکالمات کو معیاری زبان کے ساتھ ساتھ درج ذیل چار بڑے لہجات میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    الف) عراقی / خلیجی / سعودی ب) شامی / لبنانی / فلسطینی ج) مصری د) مغربی
  • سبق کی اصل نص کو برقرار رکھتے ہو ئے متعلّقہ لہجات کی چیدہ چیدہ خصوصیات کواس انداز سےشامل کیا گیا ہے کہ معنی ومفہوم کا اظہار مناسب طریقے سے ہو جس سے طلبہ بتدریج لہجات میں گفتگو اور مکالمات کو سمجھنا شروع کریں گے۔ تاہم اس کتاب کے اہداف میں یہ بات شامل نہیں کہ وہ لہجات مٰیں بول چال بھی کریں۔
  • یورپ کے عمومی لسانی جانچ کے معیار کی روسے یہ کتاب بارہویں سبق تک طلبہ کو درجہ الف-۲ کی مہارت بہم پہنچاتی ہے جبکہ مکمل چوبیس اسباق ختم کرنے سے طلبہ درجہ ب-۲ کی مہارت حاصل کرتےہیں - غیر ملکی زبانوں کی تدریس کی امریکن کونسل کے معیار کے مطابق طلبہ پہلے بارہ اسباق میں Novice High اور چوبیس اسباق میں Advanced-mid level کی مہارت حاصل کرلیتے ہیں۔
  • اضافی مواد درج ذیل ویب سائٹ پر مہیّا کیا گیا ہے: www.modern-standard-arabic.com
© AL-ARABIYYA-INSTITUTE 2014